تھیٹر مافیا کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے، میوزیشن وسیم حسن

تھیٹر مافیا کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے، میوزیشن وسیم حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)میوزیشن وسیم حسن نے کہا کہ تھیٹر مافیا شور مچانے میں مصروف ہے اس وقت شوبز سے تعلق رکھنے تما م شعبہ ہی بدحالی کا شکار ہیں تھیٹر سے وابستہ اداکار مالی طو ر پر مستحکم ہوتے ہیں اور بھاری معاوضہ وصول کرنے کے باعث ان کو اتنی مشکلات کا سامنا نہیں ہے مگر اس کے باوجود ان کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے ان کو تو اس شعبہ کے حقیقی مستحقین کی امداد کے لئے آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ اس شعبہ سے منسلک ایسے افراد کی ضرور مدد کرے جو اس وقت شدید بدحالی کا شکار ہیں مگر وہ منظر عام پر آکر غربت کا رونا نہیں روتے۔

مزید :

کلچر -