اداکارمرزا اخترشیرانی کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی تھیٹرکے معروف اداکارمرزا اخترشیرانی انتقال پر شوبز شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ کامیڈی کنگ عمرشریف کے ڈراموں میں ’مرزا‘ کے کردارسے شہرت حاصل کرنے والے مرزا اخترشیرانی علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرزا اخترشیرانی کی تدفین منگل کو بعد نمازِظہرکراچی میں ہوگی۔ مرزا اختر شیرانی کے انتقال پرکراچی اسٹیج کے فن کاروں نیگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ ان کے مقبول اسٹیج ڈراموں میں ’بکرا قسطوں پر‘ اور’بڈھا گھرپرہے‘ وغیرہ شامل ہیں انہوں نے کم عرصہ میں شہرت حاصل کی۔