بھارتی گلوکارہ سنندا شرما گلوکار کاشف علی بابر کی پرستار نکلیں

بھارتی گلوکارہ سنندا شرما گلوکار کاشف علی بابر کی پرستار نکلیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)میری ممی نوں پسند نئیوں توں ”جیسا مقبول ترین گانا گانے والی بھارتی گلوکارہ سنندا شرما پاکستانی گلوکار کاشف علی بابر کی پرستار نکلیں۔سنندا شرما نے سوشل میڈیا پر اپنی سٹوری میں کاشف علی بابر کا گانا شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ وہ جب بھی کاشف کا میوزک سنتی ہیں انہیں بہت سکون ملتا ہے۔یاد رہے کہ سنندا شرما اس سے پہلے بھی کئی بار کاشف علی بابر کے گانے اپنی سٹوری پر شیئر کرچکی ہیں۔واضح رہے کہ کاشف علی بابر کو کوک سٹوڈیو کے گانے”شاماں پے گئیاں ”سے عالمگیر شہرت حاصل ہوئی تھی۔یہ امر قابل ذکر ہے کاشف علی بابر بہت تیزی سے میوزک انڈسٹری میں شہرت حاصل کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -