جمیل فخری کو مداحوں سے بچھڑے 9 سال بیت گئے

جمیل فخری کو مداحوں سے بچھڑے 9 سال بیت گئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار جمیل فخری کو مداحوں سے بچھڑے 9 سال بیت گئے ہیں مگر ان کی لازوال اور جاندار اداکاری ا?ج بھی مداحوں کے دل میں زندہ ہے۔پی ٹی وی لاہور مرکز کی مقبول ترین سیریز "اندھیرا اجالا“کے پولیس انسپکٹر جعفر حسین اور عظیم فنکار جمیل فخری 1946 میں پیدا ہوئے اور اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔جمیل فخری نے ساٹھ کی دہائی کے آغاز میں اداکاریکے شعبے میں قدم رکھا اور مرتے دم تک لوگوں میں خوشیاں تقسیم کرتے رہے۔تھیٹر، ٹی وی اور پھر فلم کے درجنوں کرداروں کو کامیابی سے تسخیر کرتے ہوئے جمیل فخری چاہنے والوں کو اپنے فن کے سحر میں جکڑتے رہے۔دلدل، وارث، بندھن، ایک محبت سو افسانے، جنجال پورہ اور حصار سمیت کئی شامل ہیں۔

ڈراموں میں ان کی متاثر کن اداکاری مداح اب تک بھی بھلا نہیں پائے۔جمیل فخری نے پچاس سے زائد فلموں اور ان گنت ڈراموں میں کام کیا۔کئی دہائیوں تک لوگوں میں خوشیاں تقسیم کرنے اور خوبصورت پرفارمنسز پر جمیل فخری کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جمیل فخری ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریض تھے اور امریکہ میں اپنے بڑے بیٹے کی ہلاکت کے بعد وہ کافی پریشان اور خاموش رہتے تھے اور اسی غم نے ان کی جان بھی لے لی۔

مزید :

کلچر -