مایوس کرکٹرز کا وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ

  مایوس کرکٹرز کا وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سپورٹس رپورٹر) بورڈ کے فیصلوں سے مایوس کرکٹرز نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو اپنی نوکری بچانے کی فکر لاحق ہے، ڈیپارٹمنٹ کا موقف ہے کہ جب ان کی ٹیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں، تو ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ اور مراعات کھلاڑیوں کو دینے کا فائدہ کیا۔دوسری طرف کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ گزشتہ سال نیا فرسٹ کلاس نظام متعارف کروانے والا بورڈ تاحال ڈپارٹمنٹ کرکٹ کے بارے میں کوئی واضح موقف پیش نہیں کرسکا۔اطلاعات تھیں کہ بورڈ نئے سیزن میں مختصر دورانیے پر محیط ایک نان فرسٹ ٹورنامنٹ ڈپارٹمنٹ کی سطح پر منعقد کروائے گا۔
البتہ اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں۔اس تناظر میں کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ بورڈ کا نئے فرسٹ کلاس نظام میں 50 ہزار روپے کا معاہدہ ان کے گھر اور بچوں کی پڑھائی کے اخراجات پورے نہیں کرسکتا۔