ڈویژنل کوچز کی آن لائن کیپسٹی بلڈنگ اینڈ ٹریننگ جاری

  ڈویژنل کوچز کی آن لائن کیپسٹی بلڈنگ اینڈ ٹریننگ جاری

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پنجاب میں نئے بھرتی ہونے والے تحصیل سپورٹس افسران اور ڈویڑنل کوچز کی آن لائن کیپسٹی بلڈنگ اینڈ ٹریننگ گزشتہ روز بھی جاری رہی، دوسرے روز تین سیشن ہوئے، جس میں ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ساجد لطیف، ممبر ایم پی ڈ ی ڈی، کنسلٹنٹ پی اینڈ ڈی برکت علی، لیگل ایڈوائزر سپورٹس بورڈ پنجاب اکرام باری سلیمی اور ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے لیکچرز دیئے، پہلے سیشن میں ڈرافٹنگ ا?فس مینجمنٹ، نوٹس، دوسرے سیشن میں الائیڈ فنانشل میٹر اینڈ بجٹنگ اور تیسرے سیشن میں لیگل میٹرز، ہینڈلنگ ا?ف کورٹ کیسز پر ماہرین نے لیکچرز دیئے گئے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ دفتری معاملات میں ڈرافٹنگ کو خصوصی اہمیت حاصل ہوتی ہے، ڈرافٹنگ بہتر ہوگی تو دفتری معاملات بہتر چل سکیں گے لہذا تمام افسران کو اس پر خصوصی توجہ دینی چاہئے، بجٹ کا معاملہ بھی خصوصی اہمیت کا ہوتا ہے، ا?پ نے پورے سال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا بجٹ تشکیل دینا ہوتا ہے اور پھر اس کی منظوری بھی لینا ہوتی ہے، لہذا دفتر کے ہر پہلو کو مدنظر رکھا جائے، ماہرین نے افسران کو بتایا کہ اپنے ا?فس کا نظام چلاتے ہوئے قانون کو سامنے رکھیں، ذرا سی کوتاہی بھی ا?پ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے، اس کے علاوہ عدالتی معاملات کو بھی قانونی تقاضوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہوتا ہے، اس کے لئے افسران کو قانون سے ا?گاہی ہونا ضروری ہے اور جہاں ضروری ہو قانونی مشاورت بھی کی جائے، ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ افسران کو اپنے دفتری معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے چوکس اور الرٹ رہنا چاہئے، ہر فائل کو لازمی پڑھیں اور اس پر ایکشن لیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -