انگلینڈکیخلاف سیریز،ویسٹ انڈین ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

انگلینڈکیخلاف سیریز،ویسٹ انڈین ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانچسٹر (نیٹ نیوز)انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے پر مانچسٹر پہنچ گئی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مانچسٹر ائیرپورٹ پر جہاز سے اترتے وقت مہمان کھلاڑیوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کی کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ تمام حکومتی گائیڈلاینز کو یقینی بناکر کھلاڑیوں کو ہوٹل پہنچایا گیا۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے ہوگا۔اگلے مرحلے میں پاکستان ٹیم نے جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں اگست سے ستمبر تک تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے کہا کہ دورہ میں کامیابی کے لئے پرامید ہیں اور ٹیم اچھے کھیل کامظاہرہ کرے گی دورہ انگلینڈ ہمارے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے اور امید ہے کہ یہ ایک کامیاب دورہ ثابت ہوگا۔