احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جائیں، نداڈار

احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جائیں، نداڈار

  

لاہور(افضل افتخار) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے کھیلنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور مجھے اس وقت بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے جب میں ٹیم کی طرف سے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی ہوں او ر اس پر مجھے داد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ حالات کی وجہ سے کرکٹ سے دوری نے اداس کردیا ہے مگر امید ہے کہ جلد ہی کھیلوں کی سر گرمیاں شروع کردی جائیں گی انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کورونا وباء کے ساتھ ہی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اب کھیلوں کی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی پلاننگ کرنی چاہئیے اور اس حوالے سے حکومت کو قوانین بنانے کی ضرورت ہے اور ہر کھلاڑی کو اس پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اسی طرح سے ہم وباء کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سر گرمیاں بھی جاری رکھ سکتے ہیں انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت وباء عروج پر ہے اور اس کیلئے اب پہلے سے زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ بہت زیادہ احتیاط کریں کیونکہ ا س وقت اس وباء سے بچاؤ کے لئے صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ احتیاط ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں گھر میں رہ کر اپنی فٹنس پر مکمل توجہ دے رہی ہوں کیونکہ یہ کھلاڑیوں کے لئے بہت زیادہ ضروری ہوتا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -