وباء سے بچنے کیلئے احتیاط بہت ضروری، ریسلر انعام بٹ

وباء سے بچنے کیلئے احتیاط بہت ضروری، ریسلر انعام بٹ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نامور ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر کھیل کا بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اس کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ کرونا کو شکست دینے کے لئے پوری قوم ایک ہوجائے اور اس کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے کیونکہ یہ ہی ایک واحد حل ہے جس سے ہم اس وباء کو دور کرسکتے ہیں اس وقت بہت تیزی سے وباء پھیل رہی ہے جو بہت تشویش کی بات ہے۔

اور ہم اب سنجیدگی سے اس حوالے سے غور کرنے کی ضرورت ہے حکومت نے اس حوالے سے بہت اچھے اقدامات کئے ہیں ہمیں اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جلد کھیلوں کے مقابلے شروع ہوں گے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کھیلوں کی سر گرمیاں شروع کی جاسکتی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -