وفاقی بجٹ کی آمد سے قبل سگریٹس کی سپلائی میں کمی

وفاقی بجٹ کی آمد سے قبل سگریٹس کی سپلائی میں کمی

  

لاہور(این این آئی) وفاقی بجٹ کی آمد سے قبل مختلف سگریٹس بنانے والی کمپنیوں نے سپلائی میں کمی کر دی جس کے بعد مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل ڈیلرز نے سپلائی میں کمی کو جواز بناتے ہوئے اعلیٰ برانڈ زکے سگریٹ کا 10پیکٹس پر مشتمل ڈنڈا کی قیمت میں 200سے 300روپے تک اضافہ کردیا ہے جس سے مختلف مقامات پراعلیٰ برانڈ کا پیکٹ30روپے اضافے سے 170سے بڑھ کر 200روپے جبکہ 80 والے پیکٹ کی قیمت 20روپے اضافے سے 100روپے تک پہنچ گئی ہے۔ درجہ دوئم سگریٹس کا ڈنڈا بھی 100سے150روپے تک مہنگا ہو گیا ہے جس سے فی پیکٹ کی قیمت35سے45اور40سے55تک ہو پہنچ گئی ہے۔

مزید :

کامرس -