پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال صر ف 50کلو گرام

  پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال صر ف 50کلو گرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(اے پی پی) ماہرین زراعت نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال صرف 50 کلو گرام ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہر شخص سالانہ اوسطاً 105 کلوگرام سبزیاں استعمال کرتا ہے نیز طبی نقطہ نگاہ سے ہر شخص کیلئے سال میں کم از کم 73 سے 80 کلوگرام سبزیوں کااستعمال ضروری ہے۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ چین میں شرح امراض نہ ہونے کے برابرہیں کیونکہ چین میں تقریباً ہر شخص سال میں 311 سے 315 کلو گرام سبزیاں استعمال کرتا ہے جس کے باعث ان میں بیماریوں کی شرح بہت کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت، زرعی ماہرین اور کاشتکار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں لہٰذا شعبہ زراعت، توسیع و ریسرچ ڈیپارٹمنٹ، زرعی ماہرین کے تعاون سے کاشتکاروں کے مسائل حل کر کے زرعی شعبے کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ زراعت صوبہ بھر میں کچن گارڈننگ کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے جس سے عوام کو سستی، تازہ و معیاری سبزیاں میسر آسکیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ گھریلو سطح پر سبزیاں کاشت کر کے سبزیوں پر اٹھنے والے اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکارو ں کی رہنمائی اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔

مزید :

کامرس -