ممتاز ٹیک کمپنیوں کیلئے’تصدیق شدہ آجر‘ کااجراء کردیا،اے سی سی اے

ممتاز ٹیک کمپنیوں کیلئے’تصدیق شدہ آجر‘ کااجراء کردیا،اے سی سی اے

  

لاہور(پ ر)دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کی جانب سے حال ہی میں پاکستان کی مختلف ممتاز ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ’تصدیق شدہ آجر(Approved Employer)‘ کا باوقار درجہ عطا کیا جو،اِن اداروں میں،عملے کو فراہم کی جانے والی معیاری تعلیم و ترقی کا اعتراف ہے۔جن ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اے سی سی اے کی جانب سے تصدیق شدہ آجر کا درجہ دیا گیاہے اْن میں Daraz.pk، CarFirst، Cheetay Logistics، Folio3 Private Limited اور Punjab Information Technology Board شامل ہیں۔اِس موقع پر اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ، سجید اسلم نے کہا:”ہم شدت سے یہ بات محسوس کرتے ہیں کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں زبردست صلاحیت موجود ہے کہ وہ روزگار کے مواقع پیدا کرسکیں اور برآمدات میں اضافہ کر سکیں۔ اے سی سی اے ٹیکنالوجی انڈسٹری کی اعانت جاری رکھے گی

اور ہم اِس ایکو سسٹم سے تعلق رکھنے والے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اِن کمپنیوں کے لیے اے سی سی اے کے عالمی معیار کے وسائل تک رسائی یقینی بنائی جا سکے اور مستقبل کے لیے تیار ٹیلنٹ کوبھی اُس کی ترقی کے عزائم کی تکمیل میں مدد فراہم کر سکیں۔“ایسوسی ایشن ملک میں انوویشن ویلیو چین (innovation value chain) کے لیے سرگرمی سے کام کر رہی ہے اور مشترکہ خدمات کے مراکز (shared service centres) جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کو فروغ دے رہی ہے۔ اے سی سی اے نیشنل انکیوبیشن سینٹر جیسے اداروں کے ساتھ بھی قریبی تعاون کر رہی ہے تاکہ نئے اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور اے سی سی اے کے سند یافتہ ارکان بھی، ٹیک انٹریپرینیورز کواْمالی استحکام میں مدد کی غرض سے بلامعاوضہ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

اس سال کے آغاز میں، اے سی سی اے کی ٹیم نے ڈیووس (Davos) میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران، پاکستان کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقع کو اْجاگر کیا تھا۔اے سی سی اے کی جانب سے تصدیق شدہ آجر کا درجہ ایسے ممتاز اداروں کو منظوری کے غیر معمولی عمل کے بعد دیا جاتا جواپنے فنانس کے شعبے میں پیشہ ور افراد کو پیشہ ورانہ ترقی کے غیر معمولی اور مسلسل مواقع فراہم کرتے ہیں اور اپنے کام کی جگہ پر اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ اور اخلاقی اقدار اور گورننس کا مظاہرہ کرتے ہیں۔حال ہی میں عالمی سطح پر آجرین کا ایک سروے کیا گیا تاکہ اے سی سی اے کی جانب سے تصدیق شدہ آجر پروگرام کے مؤثر ہونے کا جائزہ لیا جا سکے اور اداروں کے لیے اس کے فوائد کی تصدیق کی جا سکے۔ سروے میں شامل 81 فیصد شرکاء نے کہا کہ اے سی سی اے کی جانب سے تصدیق شدہ آجر کا درجہ اُنہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ گریجویٹس اور فنانس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو راغب کرتا ہے جبکہ 75فیصد نے کہا کہ تصدیق شدہ آجر کا درجہ اُن کے لیے اہم ہے اور 72 فیصد کی رائے تھی کہ تصدیق شدہ آجر کا درجہ، اُن کے ادارے میں، فنانس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے لیے نہایت فائدہ ثابت ہو ا ہے۔

مزید :

کامرس -