نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، ظفر مرزا کیخلاف شکایت کی جانچ پڑتال، 3انکوائریوں کی منظوری

  نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، ظفر مرزا کیخلاف شکایت کی جانچ پڑتال، 3انکوائریوں ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں ہواجس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤ نٹبلٹی نیب،ڈی جی آپریشن نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 3انکوائریوں کی منظوردی گئی جن میں عامر محمود کیانی،سابق وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ کوآرڈینیشن اور دیگر،سول ایوی ایشن کے افسران،اہلکاراور دیگر اور سی ڈی اے کے افسران،اہلکار اور دیگر کے خلاف انکوائریز شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر ظفر مرزا مشیر برائے صحت کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں وفاقی وزارت پٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز کے افسران،اہلکار اور دیگر کے خلاف انکوائری آڈٹ پیراز کے جائزہ کے بعدوفاقی وزارت پٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز کو مزید قانونی کاروائی کے لئے بھجوانے کی منظوری دی گئی۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے گزشتہ دو سال میں 178 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ نیب کے اس وقت 1229 بدعنوانی کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباََ 900 ارب روپے سے زائد ہے۔ چیئرمین نیب نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائی جائیں اور تمام انوسٹی گیشن آفیسرز اور پراسیکوٹرز پوری تیاری، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق عدالتوں میں نیب کے مقدمات کی پیروی کریں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جاسکے۔

نیب اجلاس

مزید :

صفحہ اول -