کورونا خطرہ، عالمی برادری کو مہاجرین کی میز بانی کرنیوالے ممالک سے بھر پور تعاون کرنا ہوگا: شاہ محمود قریشی

        کورونا خطرہ، عالمی برادری کو مہاجرین کی میز بانی کرنیوالے ممالک سے ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے، مہاجرین کو ہر طرح کی سہولیات میسر ہیں، کورونا وائرس پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا وائرس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ عالمی وباء کے دوران مہاجرین اور دوسرے بے گھر ہونے والے افراد کی حالت اور عالمی تعاون کی ضرورت کے عنوان پر گزشتہ روز ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس بڑے پیمانے پر کوروناسے تنہا نبرد آزما نہیں ہو سکتا، اس پر قابو پانے کیلئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے، اس مشکل وقت میں مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ممالک کے ساتھ تعاون کی ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا پاکستان بغیر کسی امتیازی سلوک کے افغان مہاجرین کی صحت کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ ڈی آر نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی امداد کیلئے 30.6 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی ہے لیکن یہ رقم پاکستان میں مقیم 16 لاکھ مہاجرین کیلئے کافی نہیں۔

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -