کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

  کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب کرلیا گیا،جس میں 12 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس کو گندم خریداری کی سرکاری مہم کی تفصیلات دی جائیں گی،اجلاس کو فصل خریف کیلئے یوریا کی دستیابی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی،وزیر اعظم کے کامیاب نوجوان پروگرام کی شرائط کو نرم کرنے پر غور کیا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کو بنگلہ دیش میں کام جاری رکھنے کیلئے 1 کروڑ دس لاکھ ڈالر کی مزید سرمایہ فراہم کرنے کی منظوری پر غور کیا جائے گا،وزارت خارجہ کو رواں مالی سال کیلئے 3 ارب 83 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ ایجنڈے کے مطابق وزارت داخلہ کو 17 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی،وزارت قانون اور نیب کی درخواستوں پر اضافی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی

رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -