ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری، دو خواتین اور دو بچے زخمی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری، دو خواتین اور دو بچے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیکی جندروٹ اور درہ شیر خانسیکٹرپر سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال شہری آبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوخواتین اوردوبچے شدیدزخمی ہوگئے۔ ڈی جی آ ئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنایا۔بھارتی اشتعال انگیزیوں سے مختلف دیہات کی دوخواتین اوردوبچے شدیدزخمی ہوگئے۔زخمیوں میں 26سالہ نسرین،24سالہ رابعہ،7سالہ مومنہ،اور7سالہ منشی شامل ہیں۔زخمیوں کوفوری طورپرطبی امدادکیلئے قریبی میڈیکل سینٹرمنتقل کردیاگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی اور بھارتی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کی فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -