مفت میں ثواب کی خاطرحکومت کے اتحادی نہیں بن سکتے،بی این پی

    مفت میں ثواب کی خاطرحکومت کے اتحادی نہیں بن سکتے،بی این پی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی اہم حکومتی اتحادی جماعت بی این پی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مفت میں ثواب کے لئے پی ٹی آئی کے حمایتی نہیں بن سکتے،رہنماؤں نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی۔ ذرائع بی این پی کے مطابق چھ نکاتی ایجنڈے پر کوئی عملددرآمد نہ ہوسکا، لاپتہ افراد کی بازیابی کے برعکس تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت ابتک نادرا ایکٹ اور گوادر پورٹ اتھارٹی آرڈیننس میں ترامیم نہ کرسکی،حکومتی مذاکراتی کمیٹی غیر فعال ہوچکی ہے،پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصبوبوں کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

مفت ثواب

مزید :

صفحہ اول -