پاکستان میں ٹڈیوں کا حملہ کورونا سے بڑا معاشی خطرہ،امریکی جریدہ

        پاکستان میں ٹڈیوں کا حملہ کورونا سے بڑا معاشی خطرہ،امریکی جریدہ

  

نیویارک (این این آئی)امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں ٹڈی دل کا حملہ کورونا وائرس سے بڑا معاشی خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ زراعت پاکستانی معیشت کا دوسراسب سے بڑا شعبہ ہے جو ملکی مجموعی پیداوار کا 20 فیصد حصہ پورا کرتا ہے اور ملک کی نصف افرادی قوت اس شعبے سے وابستہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹڈیوں کے حملوں سے پاکستان میں فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے سے شدید معاشی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔وزارت تحفظ خوراک و تحقیق کے حکام کے مطابق ٹڈی دل اب تک 57 ملین ہیکٹر کے علاقے میں پھیل چکے ہیں جس میں سے 23 ملین ہیکٹر پر فصلیں موجود ہیں جب کہ ٹڈیاں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔کسانوں نے بھی ٹڈی دل کو کورونا سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلہ رکھ کر تو کورونا سے بچاجاسکتا ہے لیکن ٹڈی دل فصلوں پر حملہ کردیں تو قحط اور بھوک سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں۔

بلوم برگ

مزید :

صفحہ اول -