سندھ حکومت کے عالمی ادارہ صحت کے خط پرجائز تحفظات،بلاول بھٹو

  سندھ حکومت کے عالمی ادارہ صحت کے خط پرجائز تحفظات،بلاول بھٹو

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو عالمی ادارہ صحت کے خط پر جائز تحفظات ہیں۔ سندھ حکومت عالمی ادارہ صحت کے خط پر غور کے بعد وہ نکات قومی سطح پر اٹھائے گی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سندھ نے ہمیشہ حقائق اور استعداد کے مطابق قومی پالیسی بنانے پر زور دیا ہے۔بدقسمتی سے کوروناوائرس کے معاملے میں قومی سطح کی حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سندھ حکومت قومی سطح کے اجلاس سے قبل مشاورت کرکے اپنے تحفظات کے اظہار کے ساتھ ساتھ تجاویز بھی دے گی۔

جائز تحفظات

مزید :

صفحہ اول -