شہبازشریف کی قانون سے بچ جانے کی توقع خام خیالی: فیاض الحسن

        شہبازشریف کی قانون سے بچ جانے کی توقع خام خیالی: فیاض الحسن

  

لاہور (آئی این پی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قانون کے شکنجے سے بچ جانے کی توقع ان کی خام خیالی ہے۔کرپٹ اور بد دیانت عناصر کا بل آخر قانون کے سامنے پیش ہونا دنیا کا قانون ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی نیب پیشی پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ملکی خزانے کو گھر کا مال سمجھ کر اڑایا۔ شہباز شریف کی آج نیب میں پیشی ”لوٹ کے بدھو گھر کو آئے“ کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کو قانون کے سامنے جوابدہ ہونا پڑتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کو اپنا انجام نظر آرہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف کے حواریوں کو شوگر سکینڈل پر حکومتی ایکشن چبھ رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ مافیا کے احتساب کا عمل ہر صورت جاری رہے گا۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -