مالی گوشواروں میں تضاد، الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو نوٹس جاری کر دیا

  مالی گوشواروں میں تضاد، الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو نوٹس جاری کر دیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں میں تضادات پر بلاول بھٹو کو نوٹس جاری کر دیا ہے، معاملے کی سماعت 10 جون کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ممبر پنجاب جسٹس الطاف قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن معاملے کی سماعت کرے گا، تین جون کو بلاول بھٹو کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرایا تھا.جواب کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے بلاول کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے مالی گوشواروں میں تضادات پر کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

بلاول نوٹس

مزید :

صفحہ اول -