تاریخ سے نابلد حکمران پروفیسر وارث میر کے کردار سے آگاہ نہیں،شہبازشریف

تاریخ سے نابلد حکمران پروفیسر وارث میر کے کردار سے آگاہ نہیں،شہبازشریف

  

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے سینئر صحافی حامد میر کے والد پروفیسر وارث میر مرحوم سے متعلق حکومتی ترجمان کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر وارث میر تاریخ کا روشن چہرہ اور وقت کی تلخ سچائی کی زندہ دلیل ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وارث میر پاک سر زمین کے سچے سپوت ہیں جنہوں نے کسی مصلحت کے بغیر سچ کا ساتھ دیا،تاریخ سے نابلد نوکر پیشہ پروفیسر وارث میر جیسے محبان وطن کے عظیم مقام اور کردار سے آگاہ نہیں،تاریخی حقائق سے آگہی رکھنے والا ہر محب وطن پروفیسر وارث میر جیسے روشن کرداروں کو سلام پیش کرتا ہے۔

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -