دنیا کے مشہور ترین سیاحتی مقام ایفل ٹاور کو دوبارہ کھولنے کا اعلان

  دنیا کے مشہور ترین سیاحتی مقام ایفل ٹاور کو دوبارہ کھولنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے مشہور ترین سیاحتی مقام ایفل ٹاور کو دوبارہ کھولنے کا اعلان، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع تاریخی ٹاور کو 25 جون کو سیاحوں کی آمد کیلئے کھول دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کی حکومت نے ملک کے سب سے مشہور تاریخی اور سیاحتی مقام ایفل ٹاور کو دوباہ سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کی فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع تاریخی و سیاحتی مقام کو کرونا وائرس پھیلاو کے باعث 3 ماہ کیلئے بند رکھا گیا۔عالمی جنگ دوئم کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب ایفل ٹاور اتنے طویل عرصے کیلئے بند کیا گیا۔ اب اس مقام کو 25 جون کو سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایفل ٹاور کا رخ کرنے والے افراد پر فیس ماسک پہننا لازم ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -