بھارتی افواج کے ہاتھوں 9 کشمیریوں کی شہادت ظلم کی انتہا،شبلی فراز

بھارتی افواج کے ہاتھوں 9 کشمیریوں کی شہادت ظلم کی انتہا،شبلی فراز

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) فاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 9 کشمیری نوجوانوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے، بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپنے جمہوری حق کیلئے سراپا احتجاج نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز، آنسو گیس اور دیگر مظالم انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس کا اقوام عالم کو ہر صورت نوٹس لینا ہوگا۔شبلی فراز کا کہنا تھا بھارت جبرو استبداد سے کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق کی عظیم جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتا، کشمیری اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے، دنیا کرونا وباء سے برسر پیکار ہے تو دوسری جانب بھارت مظلوموں پر ستم ڈھا کر بنیادی انسانی حقوق روند رہا ہے۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -