لاہور گرائمرسکول اور بیکن ہاؤس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور گرائمرسکول اور بیکن ہاؤس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں بچوں سے اضافی فیسوں کی وصولی پر ایل جی ایس اور بیکن ہاؤس کے سکولوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ہے،یہ درخواست ندا عالم، الطاف احمد سمیت متعدد طلباء نے اپنے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن، کمشنر لاہور، ایل جی ایس اور بیکن ہاؤس سکول مالکان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار وں کا موقف ہے کہ پرائیوٹ سکول انتظامیہ نے بدمعاشی کے ساتھ طلباء 8 فیصد اضافی فیس کے واؤچر جاری کئے ہیں، سپریم کورٹ نے 5 فیصد فیصد اضافے کی اجازت دی تھی، سکول مالکان نے فیس جمع نہ کروانے کی صورت میں آن لائن کلاسز کے لئے پورٹل بند کرنے کی دھمکی دی ہے، نوٹس میں اضافی فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں اگلی کلاسز میں ترقی نہ دینے کی بھی تنبیہ کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی بھی پرائیویٹ سکولوں کو طلباء سے 5 فیصد اضافی فیس وصولی کے نوٹس جاری کر چکی ہے، پرائیوٹ سکول مالکان من مرضی کے تحت طلباء کو 8 فیصد اضافی فیس جمع کروانے کے نوٹس بھجوا رہے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر سیکرٹری سکول اور سکول مالکان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

فیس اضافہ

مزید :

صفحہ آخر -