تھیٹرز کی بندش کے خلاف دائر درخواست، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کو فریق بنانے کی ہدایت

تھیٹرز کی بندش کے خلاف دائر درخواست، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کو ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے کورونا وبا کے باعث تھیٹرز کی بندش کے خلاف دائر درخواست پردرخواست گزار کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کو فریق بنانے کی ہدایت کر دی۔مسٹرجسٹس محمدامیر بھٹی نے پروڈیوسرز ایسوس ایشن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ کورونا وباکے باعث پنجاب حکومت نے تھیٹرز کو بند کیاہے،سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث تمام کاروباری مراکز کھول دئیے گئے لیکن تھیٹرز ابھی بھی بند ہیں۔ لاک ڈاؤن سمیت تھیڑز کی بندش کا حکم نامہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی طرف سے جاری کیا گیا،اس لئے فاضل جج نے ہدایت کی کہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کو بھی مقدمہ میں فریق بنایاجائے۔

تھیٹرز کی بندش

مزید :

صفحہ آخر -