ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست چیف سیکرٹری کو ارسال

ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست چیف ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجواتے ہوئے 30 روز میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔دوران سماعت فاضل جج نے درخواست گزار کوہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور دیگر دستاویزات کے ساتھ آپ بھی چیف سیکرٹری کے پاس پیش ہوں، درخواست گزار شہری رحمان ریاض کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے کامران لاشاری کو تیسری بار ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعینات کیا ہے، کامران لاشاری ریٹائرڈ بیوروکریٹ اور انہیں مسلسل تیسری بار ڈی جی تعینات کرنا خلاف قانون ہے، تعیناتی کو کالعدم قرار دیاجائے۔

والڈ سٹی

مزید :

صفحہ آخر -