جنوبی چھاؤنی، کاہنہ اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

      جنوبی چھاؤنی، کاہنہ اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق سندر کے علاقے مسلح ڈاکو عمران کے گھرمیں گھس کر اسلحہ کے زور پر 4لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جنوبی چھاؤنی علاقہ میں ڈاکوؤں نے حنان کے گھر سے5لاکھ50ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گجر پورہ میں ڈاکووں نے معظم کے گھر سے 4لاکھ10ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کاہنہ میں ڈاکووں نے جاوید کے گھر سے2لاکھ 35ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، ساندہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ابوبکر کے گھر سے1لاکھ 45ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، شالیمار میں ڈاکوؤں نے ارسلان کے گھر سے ایک لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔شادمان میں ڈاکووں نے عاطف سے65ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔شفیق آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے غفار سے 24ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے جاسم سے18 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ فیکٹری ایریا، سمن آباد سے گاڑیاں،گوالمنڈی،مصطفی ٹاؤن اور مسلم ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -