اثاثہ جات کیس،احد چیمہ کے ریمانڈ میں 13جون تک توسیع

اثاثہ جات کیس،احد چیمہ کے ریمانڈ میں 13جون تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13جون تک توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے کیس پر سماعت کی،گزشتہ روز عدالت نے احد خان چیمہ کے خلاف عطاء اللہ نوید کا بیان قلمبند کرتے ہوئے آئندہ سماعت پراحد خان چیمہ کے خلاف آخری 5گواہوں کوبھی شہادت کے لئے طلب کرلیاہے،یادرہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -