سٹاک مارکیٹ میں اتا ر چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی، انڈیکس میں 54پوائنٹس اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں اتا ر چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی، انڈیکس میں 54پوائنٹس اضافہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث کاروباری اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر محدود پیمانے پر تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 54.03پوائنٹس کے اضافے سے 34803.60پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 53.22فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیالیکن مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں کمی کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک ارب 22کروڑ84لاکھ روپے کی کمی ہوئی البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت7.1فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے اور عارضی سرمایہ کاری کی عرض سے حصص کی خریدوفروخت کی وجہ سے اتارچڑھاؤ دیکھنے میں آیاجس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 34855پوائنٹس کی بلند اور 34686پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا تاہم مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 54.03پوائنٹس کے اضافے سے 34803.60پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 17.75پوائنٹس کے اضافے سے15188.41پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس0.35پوائنٹس کے اضافے سے24852.30پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جس میں سے 190کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ143میں کمی اور 24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم65کھرب93ارب17کروڑ73لاکھ روپے سے بڑھ کر65کھرب91ارب94کروڑ89لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 23کروڑ82لاکھ 82ہزار شیئرز رہا جوپیر کے مقابلے میں ۱یک کروڑ58لاکھ 66ہزار شیئرززائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 110روپے کے اضافے سے 6690روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 23.86روپے کے اضافے سے873.99روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 596روپے کی کمی سے9303روپے اور رفحان میظ کے حصص کی قیمت 134.99روپے کی کمی سے6955.01روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے لوٹی کیمکل،جہانگیر صدیقی، پاک ریفائنری، ٹی آر جی پاک،پاک انٹر بلک،ہم نیٹ ورک،، میپل لیف،یونٹی فوڈز،حبیب بینک اورہیسکول پٹرول کے حصص سرفہرست رہے۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کا دباوٗ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر 164.60روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں 2روپے،یورو کی قدر میں 50پیسے اور سعودی ریال ویوے ای درہم کی قدر میں 46پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 80پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خر ید163.50روپے سے بڑھ کر164.30روپے اور قیمت فروخت 163.80روپے سے بڑھ کر164.60روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے163روپے سے بڑھ کر 164روپے اور قیمت فروخت163.50روپے سے بڑھ کر164.50روپے ہوگئی دیگر کرنسیوں میں 50پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید179.50روپے سے بڑھ کر180روپے اور قیمت فروخت181.50روپے سے بڑھ کر182روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید2روپے کے اضافے سے201روپے سے بڑھ کر203روپے اور قیمت فروخت 203روپے سے بڑھ کر205روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یواے ای کی قدر میں بھی45پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمت خرید42.25روپے سے بڑھ کر42.70روپے اور قیمت فروخت42.75روپے سے بڑھ کر43.20روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.25روپے سے بڑھ کر43.70روپے اور قیمت فروخت43.75روپے سے بڑھ کر44.20روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500روپے کے اضافے سے 98ہزارروپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوانٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت16ڈالرکے نمایاں اضافے سے بڑھ کر1709ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کا اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 98ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے کے اضافے سے 84ہزا ر19روپے ہو گئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050روپے مستحکم رہی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -