رشتہ نہ ملنے کی رنجش پر نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن کے علاقے میں رشتہ نہ دینے کی پاداش میں نوجوان نے فائرنگ کر کے 18سالہ لڑکی زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاون جہانزیب بلاک کے رہائشی سکندر حیات بٹ کی 2نواسیاں اپنے ماموں زا د کے ہمراہ برگر لینے مون مارکیٹ گئیں ہوئیں تھیں جہاں مصطفی نامی شخص نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 18سالہ زہرہ بی بی کے بازو اور ٹانگ میں گولیاں لگیں اوروہ شدید زخمی ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے زخمی لڑکی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔