پولیس کاجرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،33گرفتار

پولیس کاجرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،33گرفتار

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان)حافظ آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، عامر عرف عامرو مویشی چور گینگ،9 منشیات فروشوں سمیت 33 ملزمان گرفتار، کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کریک ڈاؤن تھانہ سٹی حافظ آباد،تھانہ کالیکی منڈی،تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں،تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں،تھانہ جلالپور بھٹیاں،تھانہ کسی سے اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔کریک ڈاؤن کے دوران 33 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رضوان کو گرفتار کر کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 2030 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے منشیات فروش سلیم اللہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2050 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اس کے علاوہ عامر عرف عامرو مویشی چورگینگ کے 2 کارندوں عامر سیہل اور یوسف علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ 12 لاکھ روپے مالیت کی 6 بھینسیں برآمد کر لیں۔دوسری جانب تھانہ کالیکی منڈی پولیس نے ملزم خادم حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1120 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔حافظ آ باد پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں مختلف کاروائیوں کے دوران 10 شراب فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 109 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 8 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 رائفلیں اور5 پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ عرصہ دراز سے مطلوب3 اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں عمران،غضنفر اور بلال شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -