توہین عدالت کی درخواست پروکلا 3جولائی کوبحث کیلئے طلب

  توہین عدالت کی درخواست پروکلا 3جولائی کوبحث کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پروکلاء کو 3جولائی کوبحث کے لئے طلب کرلیاہے،ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب نے درخواست پر سماعت کی،عدالت کے روبرو تھانہ نصیر آباد پولیس نے رپورٹ جمع کروادی ہے جس پر فاضل جج نے رپورٹ کی روشنی میں وکلا ء کو بحث کے لئے آئندہ تاریخ پیشی پر طلب کرلیاہے،درخواست گزار کے وکیل کاموقف اختیار ہے کہ عدالت نے دونوں سوشل میڈیا سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا تاہم پولیس حکام عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہیں کر رہے،جو توہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -