شہباز شریف کی بجٹ اجلاس میں شرکت ڈاکٹر کے مشورے سے مشروط، محمد زبیر

        شہباز شریف کی بجٹ اجلاس میں شرکت ڈاکٹر کے مشورے سے مشروط، محمد زبیر

  

ا سلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بجٹ اجلاس میں شرکت ڈاکٹر کے مشورے سے مشروط ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، مفاد پرست عناصر ہر جگہ موجود ہوتے ہیں، حکومت معصوم نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں پٹرول کی قلت نہیں تھی، پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں معیشت عدم استحکام کا شکار ہے۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ہر ملک کی مضبوط معیشت کا انحصار ٹیکس پر ہوتا ہے مگر پاکستان میں ٹیکس ریونیو مضبوط نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر معاملات کا علم نہیں، شبر زیدی نے استعفیٰ دیا، مشکل وقت میں تجربات کیے جارہے ہیں۔

محمد زبیر

مزید :

صفحہ آخر -