نصیر آباد، بے قابو ٹرک نے فٹ پاتھ پر بیٹھے شخص کو کچل کردیا
لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد کے علاقے میں بے قابو ٹرک نے فٹ پاتھ پر بیٹھے 46سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے میں فٹ پاتھ پر بیٹھے 46 سالہ شخص کو ٹرک نے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولیس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق 46 سالہ شخص کی شناخت صداقت علی کے نام سے ہوئی ہے
صداقت علی ماڈل ٹاؤن کچہری کے پاس فٹ پاتھ پر بیٹھا ہوا تھا کہ ٹرک بے قابو ہو کر اس پر چڑھ گیا۔