جامکے چھٹہ، سنگدل ماں نے بیٹے کیساتھ ملکر بیٹی کو قتل کر دیا

  جامکے چھٹہ، سنگدل ماں نے بیٹے کیساتھ ملکر بیٹی کو قتل کر دیا

  

جامکے چٹھہ،علی پورچٹھہ (نمائندہ پاکستان) سنگدل ماں نے حقیقی بیٹے سے مل کرغیر ت کانام پر 24سالہ بیٹی کو قتل کر کے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کرتے ہوئے جامکے چٹھہ پولیس چوکی انچارج سب انسپکٹر احمد بلال گوندل کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جامکے چٹھہ میں سنگدل ماں شہناز بی بی نے اپنے حقیقی بیٹے عرفان احمد سے مل کر اپنی 24 سالہ بیٹی اقصیٰ دختر محمد ارشد قوم رحمانی کو غیر ت کے نام پر ڈنڈوں سے شدید زخمی اور گلہ دبا کر قتل کر دیا اور بعدا زاں قتل کو واردات کا رنگ دینے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس چوکی انچارج سب انسپکٹر احمد بلال گوندل کی بھر وقت کاروائی پراندوہناک قتل کو ٹریس کرکے دونوں ملزمان شہناز بی بی اور عرفان احمد کو گرفتار کر لیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا اور اپنی ہی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے واضع ہوکہ مقتولہ اقصیٰ اپنے ہی گاؤں کے لڑکے سے پسند کی شادی کر نا چاہتی تھی جس پر اس کی ماں اور بھائی کو کافی رنج تھا۔

بیٹی قتل

مزید :

صفحہ آخر -