کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہوں گے، سی سی پی او

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہوں گے، سی سی پی او

  

لاہور (لیاقت کھرل)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیدنے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلا و میں سنگینی کے باعث ایس او پی پر عمل درآمد نہ کرنے کو باقاعد ہ جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ اور اب خلاف ورزی پر وارننگ نہیں بلکہ مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر مارکیٹوں اور بازاروں کو سیل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز نامہ پاکستان سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ ذوالفقار حمید نے کہا کہ ناکہ بندی اور پٹرولنگ کے دوران حکومتی گائیڈلائن کے بارے آگاہ کرنے کے باوجود شہری اپنا رویہ بدلنے کو تیار نہیں ہیں۔ فیس ماسک کو لازمی قرار دینے کے باوجود مارکیٹوں اور بازاروں میں ماسک پہننے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ جبکہ سوشل ڈسٹینس (سماجی فاصلے)کو بھی حکومتی گائیڈلائن کے مطابق برقرار نہیں رکھا جارہا ہے۔ جس کے باعث کورونا کے پھیلا و میں اچانک مزید تیزی آگئی ہے۔ اور روز بروز اس کی سنگینی کے باعث صورتحال انتہائی تشویش ناک ہوتی جارہی ہے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ کورونا کے پھیلا و کے خلاف اور اس کی روک تھام کے لیے سخت ترین ایکشن لینے کا حکم دے دیا گیاہے۔

اس کے لیے اب وارننگ نہیں دی جائے گی اور ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہوں گے۔ جس کے لیے وہ خود میدان میں اتر آئے ہیں،اور کوتاہی برتنے پر متعلقہ ایس پی کی موقع پر سر زنش ہوگی جبکہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او ز،ڈولفن فورس اور پیرو سکواڈ سمیت سٹی ٹریفک کی بھی کارکردگی کو چیک کیا جائے گا۔ جس میں کوتاہی پر محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں نے اپنا رویہ نہ بدلہ تو اگلے چند د نوں میں کورونا کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ اور کورونا گلی محلے میں پھیل سکتا ہے اور اس میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد کورونا کی لپیٹ میں آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں شہر ی ماسک کو بنیادی ہتھیار کے طور پر اپنا لیں۔ اورگھروں سے باہر نکلتے وقت فوری طور پر ماسک پہن لیں۔ جبکہ گلی محلے اور بازار میں چلتے پھرتے اور گزرتے وقت سماجی فاصلے کو بھی مدنظر رکھیں۔ جبکہ اس میں تاجر بھی حکومتی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور مارکیٹوں،بازاروں میں ماسک پہننے اور سماجی فاصلے سمیت حکومتی ایس او پیز پر عمل درا?مد کروانے کے عمل کو یقینی بنانے میں اپناکردار ادا کریں وگرنہ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ور حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دوکان سے لیکرمارکیٹ کو سیل کیا جائے گا اور موقع پر جرمانے ہوں گے جبکہ مقدمات بھی درج ہوں گے انہوں نے کہا اس مقصد کے لیے ضلعی حکومت کی انھیں مکمل سپورٹ حاصل ہے اور پولیس کی سپیشل ٹیموں کے ساتھ ساتھ ضلعی حکومت کے سپیشل سکواڈز اور زونل آفیسر بھی موقع پر موجود ہوں گے اور مارکیٹوں،بازاروں کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کے دوران ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر موقع پر جرمانے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تاجروں سمیت شہریوں کو با ر بار وارننگ دی گئی ہیں۔ جس میں دکانوں،مارکیٹوں اور بازاروں کو سیل کیا گیا ہے۔ اور موٹرسائیکل سواروں اور گاڑی سواروں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے۔ جس میں پہلے مرحلہ میں وارننگ دی گئی ہیں۔ اور دوسرے مرحلہ میں ضمانتی مچلکوں پر چھوڑا گیا ہے۔ لیکن اب کسی قسم کی وارننگ نہیں دی جائے گی اور ماسک نہ پہننے پر صرف موٹرسائیکل بند نہیں ہو گی بلکہ موٹرسائیکل سمیت موٹرسائیکل سوار بھی حوالات میں جائے گا۔ دکاندار خلاف ورزی کرے گا تو حوالات میں بند اور دوکان سیل کردی جائے گی۔ جبکہ بازار اور مارکیٹ میں حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق ایس او پی پر عمل درآمد نہ کرنے پر سنگین خلاف ورزی قرار دی جائے گی

مزید :

علاقائی -