گمشدہ بچہ والدین کے حوالے

  گمشدہ بچہ والدین کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے گمشدہ بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا۔تفصیلات کے مطابق5سالہ گمشدہ بچہ انور مارکیٹ پیکو روڈ ہنجروال سے شہری کو ملا۔بچہ کھیلتے ہوئے گھر کا پر راستہ بھٹک گیاتھا۔ شہری نے 15پر گمشدہ بچے کے ملنے کی اطلاع دی۔بچے کے والدنے بھی 15پراپنے بچے کی گمشدگی کی اطلاع دی۔پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی لاسٹ اینڈفاونڈسینٹرنے دونوں شکایات کا جائزہ لیا۔جس پر محرر چوکی مرغزارکالونی شاہ نواز کے تعاون سے گمشدہ بچہ والدین کے حوالے کردیا،محرر کی جانب سے بچے کو نئے کپڑے اورجوتے بھی لیکر دئیے گئے۔

مزید :

علاقائی -