مسلم لیگ (فنکشنل) کا صوبہ پنجاب میں تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (فنکشنل) کا صوبہ پنجاب میں تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے جنرل سیکریٹری محمد علی درانی کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس مرکزی نائب صدر مقصود احمد بٹ، صوبہ پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال اور صوبائی سیکریٹری جنرل مصطفی رشید شریک ہوئے۔ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب بھر میں تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ف) کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد علی درانی نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (فنکشنل) توانا سیاسی قوت بن کرابھرے گی۔ الزام، انتقام اور بدزبانی کے بجائے برداشت، احترام اور اتحاد کی سیاست فروغ دینا ہوگی۔ اس موقع پر محمد علی درانی نے پالیسی سینٹر کے زیراہتمام پہلے ورچوئل کانفرنس روم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاکہ ورچوئل کانفرنس روم سے کورونا وبا کے باوجود قومی سطح پر مشاورت اور عوامی وقومی امور پر تبادلہ خیال جاری رکھنے میں مددملے گی۔

محمدعلی درانی

مزید :

صفحہ آخر -