کتے کے کاٹنے سے بچیزخمی
الہ آباد(نامہ نگار) آوارہ کتے کے کاٹنے سے بارہ سالہ بچی بینش زخمی ہو گئی جسکو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد لایا گیاجہاں پر کتے کاٹنے کی ویکسین نا ہونے کی وجہ سے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال چونیاں ریفرکردیاگیابچی کے والد رحمت علی کا کہناہے کہ آوارہ کتوں سے شہریوں،بچوں اورراہگیروں کی زندگیاں محفوظ نہیں ہر آنے جانے والوں کو کاٹ کر زخمی کردیتے ہیں۔
شہری اور بچے خوف میں مبتلاہو گئے۔عوامی سماجی حلقوں نے آوارہ کتوں کو فوری تلف کرنے کا مطالبہ کردیا۔