فیروزوالہ، لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 6 افراد زخمی

فیروزوالہ، لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 6 افراد زخمی

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں وکیل اوردوسگے بھائیوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے، بتایاگیاہے کہ کچہری فیروزوالہ میں مقدمہ کی پیشی کے سلسلے میں تھانہ نارنگ کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کیلئے آنے والے نوجوان ادریس اور اسکے ساتھی عمران وغیرہ نے مسلح ہوکر حملہ کرکے مرزا بشیر شفاقت بیگ کو زخمی کردیا، اور اس دوران حملہ آور موبائل فون اور نقدی بھی لے گئے، فیروزوالہ پولیس نے وکیل مرزا بشیر شفاقت بیگ کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے، برج اٹاری میں بچیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر لیاقت علی، بابر اور شعیب وغیرہ نے مسلح ہوکر حملہ کرکے دوبھائیوں عمران اور عرفان کو زخمی کردیا، ملزمان فرار ہوگئے۔لین دین کیے تنازع پر مسلح افراد نے حملہ کرکے خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کردیا، پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -