شیخوپورہ، مختلف حادثات اور واقعات میں 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

شیخوپورہ، مختلف حادثات اور واقعات میں 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں مختلف واقعات میں دوخواتین سمیت3افراد جان بحق،آبادی نین سکھ میں تایاکے تھپڑسے بھتیجادیوارسے ٹکراکرجان کی بازی ھارگیاپولیس نے مقتول محمدعلی کی لاش تحویل میں لے کرملزم تایااشفاق کوگرفتارکرلیا،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالہ کردی،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نظام پور ڈھاکہ کے قریب ایک نامعلوم60سالہ خاتون کو ریسکیو1122کی مدد سے لاہور کے منشی ہسپتال میں پولیس نے منتقل کروایا لیکن خاتون جانبر نہ ہوسکی،فیکٹری ایریا پولیس نے صغیر احمد کی تحریری درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے منشی ہسپتال لاہور سے نامعلوم خاتون کی لاش کوضروری کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا،تھانہ مانانوالہ کے علاقہ چندر کوٹ نہر سے ریسکیو1122کے اہلکاروں نے ایک نامعلوم18سالہ لڑکی کی لاش کو نکال کر مانانوالہ پولیس کے حوالہ کردیا پولیس کے مطابق ملنے والی نعش تین سے چار روز پرانی ہے لڑکی کے جسم پر شرٹ اور بریزر پھٹی ہوئی تھی جس کے ہونٹوں اور جسم کو آبی حیات نے نوچا ہوا ہے جس کی ہلاکت کی وجوہات سامنے نہ آسکی ضروری کارروائی کے لیے نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -