جسٹس گل حسن کے سیکرٹری اوراسسٹنٹ رجسٹرارکوروناکا شکار

جسٹس گل حسن کے سیکرٹری اوراسسٹنٹ رجسٹرارکوروناکا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے سیکرٹری اوراسسٹنٹ رجسٹرار حاجی شاہد بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو جسٹس غلام اعظم قمبرانی کے دوسرے سٹینو عبد الرحمن عباسی میں بھی کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔کورونا کیسز کی وجہ سے جسٹس فیاض احمد جندران اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے کیسز کی سماعت نہیں کی، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر ظفر کھوکھر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا،بار صدر ظفر کھوکھر نے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔دوسری طرف نیپرا کے 20 افسران اور عملے کے دیگر ارکان کورونا کا شکار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے فوراً بعد نیپرا کے تمام عملے کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا،ٹیسٹ کے باعث 16 افراد کی میں کورونا پازیٹو آیا۔ ذرائع کے مطابق سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود عملے کے چار مزید افراد کا ٹیسٹ کورونا پازیٹو آگیا ہے۔
کورونا ٹیسٹ

مزید :

صفحہ آخر -