شہباز تتلا قتل کیس، ملزم اسد کی درخواست ضمانت پر سماعت 13جون تک ملتوی

شہباز تتلا قتل کیس، ملزم اسد کی درخواست ضمانت پر سماعت 13جون تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے شہباز تتلا قتل میں ملوث سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے مقدمہ کے شریک ملزم اسد علی کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 13جون تک ملتوی کردی ہے،ایڈیشنل سیشن جج طاہر اسلم نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے،گزشتہ روزملزم کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ سابق ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلا کا دوست ہونے پر پولیس حکام نے ملزم اسد علی کومقدمے میں نامزد کیا،ان کے موکل کاشہباز تتلا قتل سے کوئی لینا دینا نہیں،پولیس نے غلط فہمی کی بنیاد پر اسے مقدمے میں نامزد کیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

مزید :

علاقائی -