پشاورمیں پولیس کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 8دہشت گرد گرفتار

پشاورمیں پولیس کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 8دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی) پولیس نے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔منگل کوسی سی پی او محمد علی گنڈا پور کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام، جماعت الاحرار اور داعش سے ہے۔گرفتار ملزمان پشاور میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبندی کررہے تھے۔ چار دہشت گردوں کو پولیس مقابلہ کے بعد حراست میں لیا گیا۔بعد ازاں ان کی نشاندہی پر مزید چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار دہشت گردوں میں لیاقت، خان اکبر، عاکف، واجد، نندار علی، حسین شاہ، محمد زمان اور معراج الدین شامل ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک کا ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ دیگر کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ملزمان کے قبضے سے چار دستی بم، کلاشنکوف اور چار پستول برآمد ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں تحریب کاری میں استعمال ہونے والے دو موٹر سائیکل اور ایک موٹر کار بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے 14 جنوری اور23 فروری کو کارخانو چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ حملے، یکم مئی کو متنی میں تاجروں کے گھر اور بھٹہ خشت پر ہینڈ گرنیڈ حملے اور10 مئی کو بھانہ ماڑی میں کارروائیاں کرچکے ہیں۔ گرفتار دہشت گردبھتہ خوری کی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔
دہشتگرد گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -