کامیڈین طارق ٹیڈی کو بچوں کاخرچہ جمع کرانے کا حکم

کامیڈین طارق ٹیڈی کو بچوں کاخرچہ جمع کرانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)فیملی کورٹ میں معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے بچوں کے خرچے کی درخواست پر مزید سماعت 4جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ جمع کروانے کا حکم دے دیاہے،فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ عاصمہ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت میں درخواست گزارسابقہ اہلیہ عاصمہ بی بی نے بچوں کے خرچے کے لیے درخواست دائر کر تے ہوئے موقف اختیار کررکھاہے کہ سابق شوہر بچیوں کا خرچہ ادا نہیں کر رہا اور میں اکیلی دونوں بچیوں کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتی ہوں،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بچیوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے،طارق ٹیڈی کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ خاتون کو باقاعدہ قانون کے مطابق ماہانہ خرچہ ادا کررہے ہیں جس کی رسیدیں عدالت میں جمع کروایں گے۔

مزید :

علاقائی -