اقبال ٹاؤن سے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ پکڑا گیا

اقبال ٹاؤن سے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ پکڑا گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن کی کارروائی،بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تنویر عرف تنو گینگ کے2 ملزمان گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ تنویر عرف تنواوراسکے ساتھی رمضان گوگو کوگرفتار کر کے ملزمان سے8موبائل فونز،موٹر سائیکل،آرٹیفیشل جیولری اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی کے مقدمات میں وہاڑی پولیس کوبھی مطلوب تھے۔سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی متعددد واراتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -