مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ افسران کے تقرروتبادلے

  مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ افسران کے تقرروتبادلے

  

لاہور(پ ر)حکومت پنجاب نے مختلف محکموں کے سیکرٹریز اورمتعدد اعلیٰ افسران کے تقرروتبادلے کردئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن توقیرحیدرکاظمی کواوایس ڈی بنادیا ہے۔ رؤف احمدکی خدمات مزیدتقرری کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کے حوالے کردی گئی ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن عائشہ رانجھاکوپنجاب سے ریلیوکردیاگیا ہے۔عائشہ رانجھاکوفوری طورپرایف بی آررپورٹ کرنیکاحکم دے دیا گیاہے۔سیدساجدترمذی کوڈپٹی ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن تعینات عبدالستارخان کوڈپٹی سیکرٹری محکمہ یوتھ افیئر۔افتخارعلی کوایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم اورتسلیم علی کوڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹورازم کااضافی چارج دے دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے فیصل فریدکوسیکرٹری ٹیکس بورڈآف ریونیو تعنیات کردیاگیا ہے۔ پنجاب حکومت نے تقرروتبادلے کرتے ہوئے عمیرہ بیدارکوڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات۔عمران اکرم چوہان ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ایم پی ڈی ڈی۔ ماجدبشیرکوڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کیا گیا ہے،موسیٰ علی بخاری اسسٹنٹ کمشنرجنرل ملتان تعینات۔گریڈ18کے ڈی ایم جی افسرعدنان خان بہتانی کوپنجاب سے ریلیوکردیاگیا ہے۔عدنان خان بہتانی کوکے پی کے حکومت کورپورٹ کرنیکاحکم دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں نورش عمران کوڈائریکٹرویمن ڈویلپمنٹ۔ڈی جی پی ایچ اے سرگودھاریحان فرخ کواوایس ڈی بنادیاگیا ہے۔حسین بہادرشاہ ڈی جی پی ایچ اے سرگودھاتعینات کیا گیاہے۔ممبرپی اینڈڈی محمدعثمان کواوایس ڈی بنادیاگیاہے۔ظہورحسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل مظفرگڑھ تعینات اور عبداللہ خرم نیازی کوڈپٹی سیکرٹی محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیرتعینات کردیاگیا ہے۔

تقرروتبادلے

مزید :

صفحہ آخر -