غیر قانونی فنڈنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت، 4ملزموں پر فرد جرم عائد

  غیر قانونی فنڈنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت، 4ملزموں پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے عبد الرحمن مکی،یحییٰ عزیز،عبدلاسلام اور ملک ظفر اقبال پر فرد جرم عائد کر دی،عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد پراسیکیوشن کے گواہوں کو 10 جون کو طلب کرلیا ہے،انسداد دہشت گردی عدالت نمبر تین نے مقدمہ نمبر 20/19 پر سماعت کرتے ہوئے ملزموں پرفرد جرم عائد کی ہے،ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی نے غیر قانونی فنڈنگ اور دہشتگروں کی مالی معاونت کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے، پراسیکیوٹر نے فرد جرم عائد کرنے کی عدالت سے استدعا کی تھی،ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی ساہیوال نے مقدمہ درج کررکھاہے،گزشتہ روزملزمان کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -