لیاری،منہدم عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری،17 لاشیں نکالی جا چکی

لیاری،منہدم عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری،17 لاشیں نکالی جا چکی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری میں زمین بوس ہونے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔ اب تک ملبے سے 17 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کا معاملے پر تیسرے روز بھی عمارت کا ملبہ اٹھانے اور دبی لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔پاک فوج، رینجرز اور ریسیکو اداروں کی جانب سے ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ عمارت کے متاثرین کی رہائش کیلئے انتظامیہ اب تک کوئی بندوبست نہ کرسکی۔ بے بس افراد حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ڈی جی رینجرز نے بھی متاثرہ بلڈنگ کا دورہ کر کے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ مزید سانحہ سے بچنے کیلئے قریبی مخدوش عمارتوں کو انتظامیہ نے خالی کرا لیا ہے۔

منہدم عمارت

مزید :

صفحہ آخر -